18 جولائی، 2024، 10:04 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85542353
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان میں فلسطین کے لئے دھرنا، چھٹے روز بھی جاری

اسلام آباد - ارنا – پاکستان میں غزہ میں جنگ بندی، اسلام آباد کی طرف سے فلسطین کے لئے فوری امداد کی ترسیل اور صیہونی حکومت کے وزير اعظم کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے مطالبات کے ساتھ فلسطین کے حامیوں کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری رہا۔

تحریک  لبیک کے ہزاروں حامیوں نے 13 جولائی کو راولپنڈی شہر میں غزہ سے اظہار یکجہتی کا ایک بڑا مظاہرہ شروع کیا اور اسی روز یہ اجتماع دھرنے میں تبدیل ہوگیا اور شرکاء نے راولپنڈی شہر  سے اسلام آباد جانے والے راستوں کو  بند کر دیا اور اعلان کیا کہ جب تک حکومت پاکستان ان کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی  وہ دھرنا جاری رکھیں گے۔

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد حسین، نے کہا  ہے کہ ہمارا سب سے اہم مطالبہ غزہ میں فوری جنگ بندی ہے، اور حکومت پاکستان کو اس معاملے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ "

انہوں نے مزید کہا: پاکستان میں اسرائیلی مصنوعات کا باضابطہ بائیکاٹ، فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد کی فوری ترسیل اور صیہونی حکومت کے وزیراعظم کا نام پاکستانی حکومت کی طرف سے دہشت گرد عناصر کی فہرست میں شامل کرنا ہمارے دیگر مطالبات ہیں اور  ان مطالبات سے  ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

پاکستان میں فلسطین کے لئے دھرنا، چھٹے روز بھی جاری

پاکستان کے دارالحکومت کے نواح میں فلسطین کے حامیوں کا دھرنا چھٹے روز  بھی جاری رہا اور دھرنے کے منتظمین  سے حکومتی نمائندوں کی ملاقات کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہيں اور بتایا جا رہا ہےکہ پاکستان کے بعض اعلی حکام نے مظاہرین کے ساتھ بات چیت کی ہے تاہم فریقین کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .